تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت کی وضاحت

by ویب ڈیسک
اپریل 20, 2024
نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت کی وضاحت
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکوریٹی اسکواڈ کی گاڑی اور موٹرسائیکل میں نارووال میں مبینہ ٹکر اور پھر نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر پنجاب حکومت نے وضاحت پیش کردی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نوجوان کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیا اور فوری کارروائی کا حکم بھی دیا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں ملوث گاڑی کی شناخت اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 18 اپریل کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرتارپور گئیں، جب نارووال میں نوجوان کی ہلاکت کا حادثہ پیش آیا تو وہ سیکیورٹی اسکواڈ کے ساتھ سفر نہیں کر رہی تھیں۔  وزیراعلیٰ کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  محمد ابوبکر مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا، یہ گاڑی وزیر اعلیٰ کے پروٹول کی گاڑیوں کا حصہ تھی۔  واقعہ کرتارپور جاتے ہوئے شکر گڑھ روڈ پر چندووال اسٹاپ پر پیش آیا جہاں وزیراعلیٰ نے اسی دن بیساکھی تہوار کی تقریب میں شرکت کی تھی لیکن صوبائی حکومت نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ اُدھر ڈی پی او نوید ملک کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ  ابوبکر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زمین پر گرا ،جس ے بعد وہ سرکاری گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی تلاش جاری ہے۔

Previous Post

مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں

Next Post

ضمنی انتخابات : موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی

Next Post
صوابی ویمن یونیورسٹی کا انوکھا فیصلہ، طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی

ضمنی انتخابات : موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist