تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا

by ویب ڈیسک
اگست 28, 2025
پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم کی ذمہ داری بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کھلاڑیوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا، جہاں کرکٹ کی تربیت کے ساتھ ان کے تمام تعلیمی اخراجات بھی پی سی بی برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں قائم اکیڈمیز کو بالترتیب انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ان اکیڈمیز میں داخلہ صرف ریجنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، تاکہ حقیقی ٹیلنٹ کو آگے لایا جا سکے۔ پی سی بی کے اس منصوبے کے تحت نہ صرف کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی جائے گی بلکہ ان کے اسکول و کالج داخلے اور تمام تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری بھی بورڈ خود ادا کرے گا۔

اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی کھیل اور تعلیم دونوں میں یکساں طور پر آگے بڑھ سکیں۔ نجی چینل کے رپورٹر عتیق الرحمان کے مطابق، کراچی کی اکیڈمی کو خواتین کرکٹرز، شاہینز اور اے ٹیم کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس  طرح مرد و خواتین کھلاڑیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ اکیڈمی انڈر 15 کرکٹرز کے لیے، فیصل آباد انڈر 17 کے لیے جبکہ ملتان انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہوگی۔ تینوں اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کا انتخاب صرف ریجنل کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بلاشبہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا، جہاں نوجوان کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔

Previous Post

ٹرمپ انتظامیہ کا غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

Next Post

کیریبیئن لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز

Next Post
کیریبیئن لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز

کیریبیئن لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist