تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ انتظامیہ کا غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
اگست 28, 2025
اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید جانچ پڑتال کی جائے، امریکا
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے تحت غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق یہ اقدام ویزا کے غلط استعمال اور غیرملکیوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے نام پر اٹھایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 1978 سے ایف ویزا رکھنے والے غیرملکی طلبہ کو لامحدود مدت کے لیے قیام کی اجازت تھی، جس کا بوجھ امریکی شہریوں کو برداشت کرنا پڑا۔ اگر نیا قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام صرف اپنے اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا اور کوئی بھی طالب علم چار سال سے زیادہ امریکا میں قیام نہیں کر سکے گا۔

اسی طرح غیرملکی میڈیا نمائندگان کے ویزا کو بھی محدود کرتے ہوئے ابتدائی طور پر صرف 240 روز کے قیام کی اجازت دی جائے گی، جسے صرف اسائنمنٹ کی مدت تک بڑھایا جا سکے گا۔ قانون کے تحت غیرملکی طلبہ اور میڈیا نمائندوں کو مسلسل اور باقاعدہ جانچ پڑتال کے عمل سے بھی گزرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں بھی یہی سخت ویزا پالیسی تجویز کی تھی، تاہم صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس قانون کو منسوخ کر دیا تھا۔ اب ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایک بار پھر یہ معاملہ زیرِ غور آ گیا ہے۔

Previous Post

گووندا اور سنیتا: طلاق کی افواہیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں

Next Post

پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا

Next Post
پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا

پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist