عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں، پاکستان کی سفارتی کامیابی کا ایک اور شاندار نتیجہ!ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی سے حاصل ہونے والی جنگ بندی کے فوری اور مثبت اثرات عالمی آئل مارکیٹ پر نمایاں ہو گئے ہیں۔ جنگ کے سائے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک ہی روز میں 13 سے 15 فیصد تک گر گئیں۔ برطانوی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو 113 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر 9 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل WTI کی قیمت میں 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، جو 115 ڈالر سے کم ہو کر 9ڈالر 73سینٹ فی بیرل رہ گئی۔

یہ معاشی معجزہ پاکستان کی ہی مرہونِ منت ہے۔ جب سپرپاور امریکا اور ایران جنگ کے دہانے پر تھے، اسی وقت پاکستان نے دونوں کو امن کی میز پر بٹھا کر نہ صرف خطے کو تباہی سے بچایا بلکہ عالمی معیشت کو بھی بڑے دھچکے سے محفوظ رکھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت نے پاکستان کی تجویز پر سر تسلیم خم کیا، دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا اور اب 10 اپریل کو اسلام آباد میں براہ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب بات امن اور استحکام کی ہو تو دنیا اس کی طرف دیکھتی ہے۔






Discussion about this post