تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ممکنا شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال: کراچی ٹریفک پولیس کی اہم ہدایات

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2025
کراچی :  ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈرگ ٹیسٹ شروع
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آمدورفت کا تسلسل قائم رکھا جا سکے۔

ضلع سینٹرل کے لیے متبادل راستے

  • پاور ہاؤس چورنگی سے ناگن چورنگی جانے والا راستہ بارش میں متاثر رہتا ہے۔

  • راشد منہاس روڈ سے آنے والے مسافر گودرا، شفیق موڑ، نیو کراچی کا راستہ اختیار کریں۔

  • سخی حسن چورنگی سے ناگن چورنگی جانے والے شہری قلندریہ چوک اور انڈا موڑ کے ذریعے 4K چورنگی تک جا سکتے ہیں۔

  • بورڈ آفس سے آنے والوں کو کے ڈی اے چونگی، شارع نور جہاں کی طرف ڈائیورشن دیا جائے گا۔

  • نارتھ ناظم آباد (بلاک این، ایچ، آئی) جانے والے شہری امتیاز اسٹور، مجاہد کالونی، ضیاالدین اسپتال، سیفی کالج، لنڈی کوتل، پیپلز چورنگی، شفیق موڑ کے ذریعے نیو کراچی پہنچ سکتے ہیں۔

ضلع شرقی اور شاہراہِ فیصل پر متاثرہ راستے

نرسری، لال کوٹھی، بلوچ کالونی، کارساز، ڈرگ روڈ انڈر پاس، کالا چھپرا اور مادام کٹ بارش کے پانی سے متاثر ہوتے ہیں۔

ایئرپورٹ جانے والوں کے لیے متبادل راستے

  • شاہراہ فیصل، سندھی مسلم سوسائٹی، طارق روڈ، چار مینار، اسٹیڈیم روڈ، جوہر چورنگی، رابعہ سٹی، پہلوان گوٹھ، ایئرپورٹ۔

  • ڈیفنس سے ایئرپورٹ جانے والے قیوم آباد، شاہراہ بھٹو، شاہ فیصل کالونی، شمع شاپنگ مال، اسٹار گیٹ کا راستہ اختیار کریں۔

ایئرپورٹ سے ڈیفنس جانے والوں کے لیے راستے

  • ایئرپورٹ، ملیر ہالٹ، انور بلوچ ہوٹل، شاہراہ بھٹو، قیوم آباد، ڈیفنس۔

  • ایئرپورٹ، پہلوان گوٹھ، رابعہ سٹی، جوہر چورنگی، میلینیم مال، اسٹیڈیم روڈ، طارق روڈ، اللہ والی چورنگی، کورنگی روڈ، ڈیفنس۔

ایئرپورٹ سے شہر کی جانب راستے

  • ماڈل کالونی قبرستان، جناح ایوینیو، سپر ہائی وے، لیاری ایکسپریس وے، ماری پور یا ٹاور۔

  • جناح ایوینیو، ریس کورس، گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر۔

شہریوں کے لیے اہم ہدایات

  • غیر ضروری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

  • ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔

  • تازہ ترین ٹریفک معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1915، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایف ایم 88.6 سے رابطے میں رہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

Previous Post

ٹریفک پولیس کا ہنگامی اقدام، طارق روڈ پر پارکنگ پر پابندی

Next Post

سوریا کمار یادیو کے محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانےہنگامہ

Next Post
سوریا کمار یادیو کے محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانےہنگامہ

سوریا کمار یادیو کے محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانےہنگامہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist