تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کےالیکٹرک ٹیرف سے متعلق نیپرا کا فیصلہ صارفین کیخلاف نہیں‘پاور ڈویژن

by ویب ڈیسک
اکتوبر 27, 2025
سندھ اسمبلی : کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کامطالبہ
Share on FacebookShare on Twitter

ترجمان پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ نیپرا نے حالیہ ریویو میں کے الیکٹرک کے ملٹی ایر ٹیرف کا فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے حوالے سے بعض حلقے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ فیصلہ کراچی کے بجلی صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے مفاد میں ہے۔ ترجمان کے مطابق، کے الیکٹرک کو اپنی کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے۔ اگر آئیسکو، فیسکو یا گیپکو کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ ادارے ریکوری، لائن لاسز اور صارفین کی خدمات میں آگے ہیں۔

نیپرا کے اس ریویو سے اہم نکات یہ ہیں:

  • کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے اس وقت 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے اور مستقبل میں مزید لے سکتی ہے، جو ان کے اپنے پلانٹس کی بجلی سے سستی ہے۔

  • صارفین پر دوسرے علاقوں کے برابر فی یونٹ نرخ لاگو ہیں، اور غیر ضروری واجبات کو اب صارفین کے بل میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

  • نیپرا کی ریویو سے کے الیکٹرک کے منافع کو ایک جائز حد میں رکھنے میں مدد ملی ہے۔ پہلے کے الیکٹرک اپنے سرمایے پر 24% سے 30% تک منافع حاصل کر رہا تھا جو ڈالر سے منسلک تھا، اب یہ منافع پاکستانی روپوں اور ملکی اسٹاک مارکیٹ سے جوڑا جائے گا۔

  • غیر فعال پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، اور بند پلانٹس کے اخراجات کو فی یونٹ نرخ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق، اس فیصلے سے نہ صرف کے الیکٹرک کی انتظامی شفافیت بڑھے گی بلکہ سالانہ بجٹ پر غیر ضروری بوجھ کم ہوگا، اور قومی سبسڈی صرف جائز نقصانات پر دی جائے گی۔

یہ ریویو مستقبل میں بھی یقینی بنائے گا کہ کوئی ادارہ عوام سے غیر ثابت شدہ منافع نہ لے سکے اور ریگولیٹر عوام کے مفادات کا تحفظ کرے۔ اس سے کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں غیر منصفانہ تفریق ختم ہوگی اور صارفین کو بہتر اور سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

Previous Post

جدید کیمروں کے ذریعے خودکار ٹریفک نگرانی کا آغازکردیا

Next Post

پہلے ٹی 20 میچ میں پنک تھیم جرسی متعارف کرا دی

Next Post
pcb

پہلے ٹی 20 میچ میں پنک تھیم جرسی متعارف کرا دی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist