پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں بحثیت انگیز واقعہ پیش آگیا ہے۔ لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان پر بال ٹمپرنگ کا سنگین الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو لاہور میں کھیلے گئے میچ کے انتہائی اہم آخری اوور میں پیش آیا، جب کراچی کو جیت کے لیے صرف 14 رنز درکار تھے۔ فخر زمان، لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور تیز بولر حارث رؤف نے اس موقع پر مختصر مشاورت کی۔ اس دوران فخر اور حارث رؤف نے ایک دوسرے کے درمیان گیند پاس کی، جس پر امپائر کا فوراً نوٹس لیا۔ اسکوائر لیگ امپائر سے مشاورت کے بعد آفیشلز نے کراچی کو پانچ پنالٹی رنز دے دیے اور گیند تبدیل کر دی۔ یہ پنالٹی کراچی کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔ عباس آفریدی نے اگلے ہی گیندوں پر چوکا اور چھکا جڑ کر اپنی ٹیم کو چار وکٹوں سے شاندار فتح دلا دی۔ پی سی بی نے جاری بیان میں بتایا کہ فخر زمان نے میچ ریفری روشن مہاناما کی سربراہی میں ہونے والی ڈسپلنری سماعت میں الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔
🚨Controversy in PSL last night 🚨
With 10 runs needed off 6 balls, tensions were high 💥
Then came shocking allegations of ball tampering involving Shaheen Afridi,Harish, and Fakhar Zaman 😳The umpire quickly stepped in and raised concerns on the field ⚖️ pic.twitter.com/isheNZVt3n
— @Mayankvats (@MAYANKKR76) March 30, 2026
اگلے 48 گھنٹوں میں ایک اور سماعت ہوگی، جس کے بعد میچ ریفری اپنا حتمی فیصلہ سنائیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بعد از میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ وہ اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج خود دیکھیں گے اور پھر کوئی بات کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے امپائرز کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے الزام سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر بات کی جائے گی۔انہوں نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ مجھے اس گیند سے چھیڑ چھاڑ کے بارے میں معلوم نہیں، ہم اس پر بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا ہے۔ اگر الزام ثابت ہوا تو فخر زمان کو ایک یا دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 2018 میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، سٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ کو جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ سکینڈل کے باعث کئی ماہ کی پابندیاں بھگتنی پڑی تھیں۔ اب سب کی نظریں میچ ریفری کے فیصلے پر ہیں۔







Discussion about this post