تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک

by ویب ڈیسک
مارچ 30, 2026
president house of pakistan
Share on FacebookShare on Twitter

آج ایوان صدر میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کے کردار پر ایک اہم اور اعلیٰ سطحی بیٹھک طلب کی گئی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور صوبائی قیادت بھی شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ پاکستان نے خطے میں امن کی شمع روشن کرنے کی تاریخی کاوش کی تھی۔ اس اجلاس میں امریکہ اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تینوں برادر مسلم ممالک نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی مکمل تعریف اور تائید کی ہے۔ چین بھی پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

657652839 18126861928565208 4396619230986428495 n

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام ضروری ہے۔ اجلاس میں چاروں ممالک نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا اور اس مقصد کے لیے وزارت خارجہ کے سینئر حکام پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جو باہمی مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔ پاکستان کی یہ سفارتی پیش قدمی نہ صرف مسلم امہ کے اتحاد کو نئی جلا بخش رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے امن پسند اور ذمہ دار ملک کے طور پر کردار کو ایک بار پھر اجاگر کر رہی ہے۔

657849601 18126862807565208 6703978783845640744 n

Previous Post

کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

Next Post

گیند سے چھیڑ چھاڑ، فخر پر ایک یا 2 میچوں کی پابندی کا امکان

Next Post
fakhar zaman

گیند سے چھیڑ چھاڑ، فخر پر ایک یا 2 میچوں کی پابندی کا امکان

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist