تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان کا تیار فریم ورک امریکا اور ایران کے ساتھ شیئر ، رائٹر

by ویب ڈیسک
اپریل 6, 2026
iran
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کا ایک اہم منصوبہ سامنے آ گیا ہے، جسے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے تیار کردہ یہ فریم ورک دونوں ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ تجویز میں فوری جنگ بندی کے بعد ایک جامع اور حتمی معاہدہ شامل ہے، جس میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق اقدامات اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ اگر آج ہی بنیادی رضامندی حاصل ہو جائے تو صرف بیس دن میں حتمی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجاویز کا مسودہ ایران کو موصول ہو چکا ہے اور اس پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ علاقائی ممالک میں پاکستان، مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی سرگرم کوششیں کر رہے ہیں۔ منصوبے کے دو مراحل پر مشتمل ہونے کی اطلاعات ہیں: پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ دوسرے مرحلے میں جامع معاہدہ، جس میں آبنائے ہرمز کی آزادانہ نیویگیشن اور یورینیم افزودگی کا معاملہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

iran

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دی ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے بجلی گھروں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پرانی ڈیڈ لائن میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کر دی ہے، جو اب پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح پانچ بجے ختم ہوگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور سویلین انفراسٹرکچر پر کسی بھی حملے کا جواب اسی انداز میں دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ درد صرف ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے میں پھیل جائے گا۔ ایران نے کسی بھی ڈیڈ لائن یا دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ صورتحال خطے میں امن کی امید اور جاری کشیدگی کے درمیان ایک نازک توازن پیدا کر رہی ہے، جہاں پاکستان کی ثالثی کردار ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

Previous Post

امریکی تنصیبات پر حملوں کے بعد خطے میں فضائی سفر شدید متاثر

Next Post

بحرین، یو اے ای، سعودی عرب اور کویت ہائی الرٹ

Next Post
high alert

بحرین، یو اے ای، سعودی عرب اور کویت ہائی الرٹ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist