تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی تنصیبات پر حملوں کے بعد خطے میں فضائی سفر شدید متاثر

by ویب ڈیسک
اپریل 6, 2026
air travel1
Share on FacebookShare on Twitter

ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں کے بعد خطے میں فضائی سفر شدید متاثر ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی کے سنگین خدشات کے پیش نظر کئی بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز نے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود استعمال کرنا مکمل طور پر ترک کر دیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب متعدد پروازیں متبادل اور لمبے راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف پروازوں کا دورانیہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستانی پروازیں بھی اب اماراتی فضائی حدود سے گزرنے کے بجائے سعودی عرب کی فضائی حدود کا استعمال کر رہی ہیں۔ یہ پروازیں سعودی عرب کے مغربی اور جنوبی علاقوں سے گزرتے ہوئے مسقط کے راستے اپنا پرانا روٹ دوبارہ اختیار کر رہی ہیں۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں دمام سے اسلام آباد جانے والی پروازوں کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک بڑھ گیا ہے، جبکہ دمام سے لاہور اور ملتان کی پروازوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

air travel 22

اسی طرح دبئی، ابوظبی اور شارجہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کے دورانیے میں تقریباً پندرہ منٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ جدہ اور ریاض سے پاکستان کی طرف پروازوں میں پچیس منٹ اضافی وقت درکار ہے، جبکہ مدینہ سے اسلام آباد جانے والی پروازوں کا سفر بھی تقریباً پینتیس منٹ لمبا ہو گیا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ پروازوں کے دورانیے میں اس اضافے کی وجہ سے ایئرلائنز کو ایندھن اور آپریشنل اخراجات میں لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس کے اثرات مستقبل میں مسافروں کی ٹکٹوں کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

Previous Post

ٹرمپ کے بیان پر ایمنسٹی کی خطرناک تنقید

Next Post

پاکستان کا تیار فریم ورک امریکا اور ایران کے ساتھ شیئر ، رائٹر

Next Post
iran

پاکستان کا تیار فریم ورک امریکا اور ایران کے ساتھ شیئر ، رائٹر

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist