کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آمدورفت کا تسلسل قائم رکھا جا سکے۔

ضلع سینٹرل کے لیے متبادل راستے
-
پاور ہاؤس چورنگی سے ناگن چورنگی جانے والا راستہ بارش میں متاثر رہتا ہے۔
-
راشد منہاس روڈ سے آنے والے مسافر گودرا، شفیق موڑ، نیو کراچی کا راستہ اختیار کریں۔
-
سخی حسن چورنگی سے ناگن چورنگی جانے والے شہری قلندریہ چوک اور انڈا موڑ کے ذریعے 4K چورنگی تک جا سکتے ہیں۔
-
بورڈ آفس سے آنے والوں کو کے ڈی اے چونگی، شارع نور جہاں کی طرف ڈائیورشن دیا جائے گا۔
-
نارتھ ناظم آباد (بلاک این، ایچ، آئی) جانے والے شہری امتیاز اسٹور، مجاہد کالونی، ضیاالدین اسپتال، سیفی کالج، لنڈی کوتل، پیپلز چورنگی، شفیق موڑ کے ذریعے نیو کراچی پہنچ سکتے ہیں۔
ضلع شرقی اور شاہراہِ فیصل پر متاثرہ راستے
نرسری، لال کوٹھی، بلوچ کالونی، کارساز، ڈرگ روڈ انڈر پاس، کالا چھپرا اور مادام کٹ بارش کے پانی سے متاثر ہوتے ہیں۔
ایئرپورٹ جانے والوں کے لیے متبادل راستے
-
شاہراہ فیصل، سندھی مسلم سوسائٹی، طارق روڈ، چار مینار، اسٹیڈیم روڈ، جوہر چورنگی، رابعہ سٹی، پہلوان گوٹھ، ایئرپورٹ۔
-
ڈیفنس سے ایئرپورٹ جانے والے قیوم آباد، شاہراہ بھٹو، شاہ فیصل کالونی، شمع شاپنگ مال، اسٹار گیٹ کا راستہ اختیار کریں۔
ایئرپورٹ سے ڈیفنس جانے والوں کے لیے راستے
-
ایئرپورٹ، ملیر ہالٹ، انور بلوچ ہوٹل، شاہراہ بھٹو، قیوم آباد، ڈیفنس۔
-
ایئرپورٹ، پہلوان گوٹھ، رابعہ سٹی، جوہر چورنگی، میلینیم مال، اسٹیڈیم روڈ، طارق روڈ، اللہ والی چورنگی، کورنگی روڈ، ڈیفنس۔
ایئرپورٹ سے شہر کی جانب راستے
-
ماڈل کالونی قبرستان، جناح ایوینیو، سپر ہائی وے، لیاری ایکسپریس وے، ماری پور یا ٹاور۔
-
جناح ایوینیو، ریس کورس، گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر۔
شہریوں کے لیے اہم ہدایات
-
غیر ضروری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
-
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔
-
تازہ ترین ٹریفک معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1915، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایف ایم 88.6 سے رابطے میں رہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے مصروفِ عمل ہے۔








Discussion about this post