تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یو ایس ایڈ سے تمام امریکی ورکرز، سفارت کاروں اور ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل مکمل

by ویب ڈیسک
اپریل 3, 2025
ٹرمپ یوایس ایڈ کو بند کرنے پر بضد
Share on FacebookShare on Twitter

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی (یو ایس ایڈ) کے 2 سابق اعلیٰ عہدیداروں اور صورتحال سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایلون مسک کی لاگت میں کٹوتی کرنے والی ٹیم یو ایس ایڈ کو ختم کرنے کے فیصلے کو حتمی رخ دے دیا گیا ہے جس کےنتیجے میں  ہزاروں مقامی کارکنوں، امریکی سفارت کاروں اور سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم سامنے آنے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کانگریس کو باخبر کردیا گیا ہے کہ یو ایس ایڈ کے اپنے تمام ملازمین کو ستمبر تک فارغ کردیا جائے گا۔ تمام بیرون ملک دفاتر بند کیے جائیں گے اور کچھ کام اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ضم کردیے جائیں گے۔  یو ایس ایڈ کے ایک سابق سینئر عہدیدار کے مطابق یہ یقینی طور پر حتمی اختتام ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حکومتی اخراجات میں کمی کی نگرانی کرنے والے ان کے مشیر مسک نے فروری میں یو ایس ایڈ کو بند کرنے اور اس کے آپریشنز کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ضم کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔

یو ایس ایڈ کے انسانی وسائل کے دفتر نے ایک کانفرنس کال میں علاقائی بیوروز کو باخبر کیا کہ  مقامی طور پر بھرتی کیے گئے تمام 10 ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں، جس کا اطلاق اگست میں ہوگا۔ دوسری جانب  یو ایس ایڈ کے اپنے ہی ہزاروں عملے کو انتظامی چھٹیوں پر بھیج دیا تھا  اور انہیں اب  جمعے کے روز برطرفی کے نوٹس موصول ہوئے تھے، سیکڑوں ٹھیکیداروں کو برطرف کر دیا گیا تھا، اور 5 ہزار سے زیادہ پروگرام ختم کر دیے گئے تھے، جس سے عالمی سطح پر انسانی امداد کی کوششیں متاثر ہوئی تھیں، جن پر لاکھوں افراد انحصار کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ  یو ایس ایڈ 60 سے زائد ممالک میں اپنے مشنز میں مصروف تھا  اور اس کے زیادہ تر فنڈز انسانی امداد اور صحت کے پروگراموں پر استعمال ہوتے۔

Previous Post

پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر امریکا ویزا پابندیوں کا معاملہ

Next Post

سلمان خان کی ” سکندر ” بری طرح ناکام

Next Post
سلمان خان کی ” سکندر ” بری طرح ناکام

سلمان خان کی " سکندر " بری طرح ناکام

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist