تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی شخص پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش کا الزام

by ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2024
امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ریاست نیو یارک میں پراسیکیوٹرز نے ایک مقدمے  کی سماعت کے دوران آگاہ کیا ایران سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شخص پر پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے میں ایک امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 46 سالہ آصف رضا مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکا میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کے مطابق آصف مرچنٹ کے خلاف دہشتگردی اور قتل کے لیے ہٹ مین ہائر کرنے کا الزام ہے۔ امریکی اٹارنی بریون پیس کا کہنا تھا کہ  آج کا فرد جرم یہاں اور بیرون ملک دہشت گردوں کے لیے ایک پیغام ہے۔ مطلوبہ ہدف کی شناخت نہیں کی جا سکی لیکن اٹارنی جنرل نے پہلے کہا تھا کہ آصف مرچنٹ کو 13 جولائی کو بٹلر، پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قتل کی کوشش سے جوڑنے کے لیے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایران میں وقت گزارنے کے بعد، آصف مرچنٹ پاکستان سے امریکا پہنچا اور ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنے کی اسکیم میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔ لیکن  اس شخص نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آصٖف مرچنٹ کی اطلاع دی اور ایک خفیہ ذرائع بن گیا۔ آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

Previous Post

پی ٹی آئی کے جلسے میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

Next Post

پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

Next Post
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم

پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist