تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی آئی کے جلسے میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

by ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2024
تحریک عدم اعتماد : حفاظتی اقدامات کڑے

بشکریہ عرب نیوز

Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد پولیس نے اتوار  کے جلسے کے متعلق تحریک انصاف  کے رہنماؤں اور حامیوں کے خلاف سنگجانی تھانے میں درج دہشت گردی کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے۔ ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان شاہ زیب بھی شامل ہیں، جن کے پاس ایس ایس پی آپریشنز کا عہدہ ہے، اس کے علاوہ ایس پی صدر خان زیب کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے آپریشن کیا تھا، جس میں اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ دیگر اراکین میں آرگنائزڈ کرائمز یونٹ کے ایس پی، سنگجانی تھانے کے ایس ایچ او اور کیس کے تفتیشی افسر شامل ہیں۔  خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات کے لیے دہشت گردی کا جو کیس دیا گیا ہے، اس میں پاکستان پینل کوڈ کی دیگر دفعات کے علاوہ نئے نافذ کردہ ’پرُ امن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ 2024‘ کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی آر میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، عامر مغل، بیرسٹر گوہر علی خان، خالد خورشید، شیر افضل مروت، زرتاج گل، فیصل چوہدری، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، نعیم حیدر پنجوتھہ، عالمگیر، زین قریشی، حامد رضا اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں پر مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے، ان پر حملہ کرنے اور بندوق کی نوک پر دھمکیاں دینے کا الزام لگا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ریاستی عہدیدار پی ٹی آئی کے منتظمین کو یہ بتانے کے لیے اسٹیج پر پہنچے تھے کہ اجتماع کا مطلوبہ وقت ختم ہو گیا ہے اور اجتماع کا جاری رہنا این او سی اور نئے جاری کردہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ خصوصی ٹیم کے سربراہ ہر 2 دن بعد اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو اپ ڈیٹ رپورٹ پیش کریں گے۔

Previous Post

قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرم تقاریر

Next Post

پاکستانی شخص پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش کا الزام

Next Post
امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

پاکستانی شخص پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش کا الزام

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist