امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے انتہائی اہم مذاکرات کی میزبانی کرتے ہوئے پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کا مرکز بن گیا ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکا کا طاقتور وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس کے علاوہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ یہ تینوں شخصیات مل کر امریکی وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔ اس سے قبل رات گئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایران کا رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔
🇵🇰 🙌🏻 pic.twitter.com/YpvtQEk6st
— Ali Dar (@alimdar82) April 11, 2026
وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے وفود آج اسلام آباد میں براہ راست مذاکرات کریں گے۔ دوسری جانب پاکستانی سفیر رضوان شیخ نے ایک اہم انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا بنیادی کردار دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں جانب سے تعمیری اور مثبت سوچ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اگر مذاکراتی عمل آگے بڑھا تو باقی مسائل خود بخود حل ہوتے جائیں گے۔ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن کا قابل اعتماد سفارتکار ہے۔ دو حریف طاقتوں کو ایک میز پر بٹھانے کی کامیابی پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ اور سفارتی پختگی کی واضح مثال ہے۔








Discussion about this post