تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے

by ویب ڈیسک
جنوری 21, 2026
trump
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کے مقابل کسی متبادل ادارے کی شکل دینے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ان کے مطابق عالمی امن اور سفارت کاری میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار برقرار رکھنا چاہیے۔ صدارت سنبھالے ایک سال مکمل ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کو غیر معمولی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ نیٹو اتحاد کو نئی روح انہی کے دور میں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے جو اقدامات انہوں نے کیے، وہ نیٹو کی تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔ گرین لینڈ کے حوالے سے انہوں نے عندیہ دیا کہ ایسا فارمولہ تیار کیا جا رہا ہے جس سے امریکا اور نیٹو دونوں کو فائدہ ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے یورپی قیادت کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی اعتماد موجود ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پیرس میں منعقد ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وینزویلا سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نکولس مادورو سے ملاقات میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں، البتہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا وینزویلا سے پچاس ملین بیرل تیل حاصل کر چکا ہے۔

خطے میں امن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا ذکر چھیڑا اور دعویٰ کیا کہ اس تناؤ کے دوران آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔ ان کے مطابق اسی موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھا کہ آپ کی مداخلت نے کروڑوں انسانی جانیں بچا لیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ نہ روکی جاتی تو اس کے نتائج ناقابل تصور ہو سکتے تھے اور ہلاکتوں کی تعداد ایک سے دو کروڑ تک پہنچ سکتی تھی۔ اپنے خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کوششوں کے نتیجے میں آٹھ بڑی جنگیں رکیں، اور یہ سب کچھ کسی اعزاز یا نوبل انعام کی خواہش کے تحت نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

Previous Post

ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزرا پہنچیں

Next Post

گل پلازہ سانحہ پر سعودی وزارت خارجہ کا افسوس

Next Post
capture

گل پلازہ سانحہ پر سعودی وزارت خارجہ کا افسوس

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist