تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گل پلازہ سانحہ پر سعودی وزارت خارجہ کا افسوس

by ویب ڈیسک
جنوری 21, 2026
capture
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہونے والے اہم کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ بجلی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی گئی، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کابینہ اجلاس کے دوران علاقائی اور عالمی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مستقبل کی ضروریات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا گیا۔ اجلاس میں غزہ سے متعلق جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، فلسطینی قومی کمیٹی کے قیام اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے اعلان کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہے اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ادھر سعودی وزارت خارجہ نے ایک علیحدہ بیان میں کراچی میں گل پلازہ کے المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے تحفظ، سلامتی اور خیر و عافیت کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Previous Post

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے

Next Post

شفالی کی موت میں کالا جادو ، شوہر کا دعویٰ

Next Post
shefali jariwala 1

شفالی کی موت میں کالا جادو ، شوہر کا دعویٰ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist