تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا اقدام: ایچ ون بی ویزے پر ایک لاکھ ڈالر فیس

by ویب ڈیسک
ستمبر 20, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا اقدام: ایچ ون بی ویزے پر ایک لاکھ ڈالر فیس
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ایچ ون بی ویزے یعنی اعلیٰ مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر ویزا فیس لازمی ہو جائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس اقدام سے ٹیکنالوجی انڈسٹری پر بڑے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اسی موقع پر 10 لاکھ ڈالر کا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا بھی متعارف کرایا، جو امریکی شہریت حاصل کرنے کا خصوصی موقع فراہم کرے گا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا:
"اہم بات یہ ہے کہ ہمارے پاس عظیم لوگ آنے والے ہیں، اور وہ ادائیگی کریں گے۔”

ایچ ون بی ویزا کمپنیوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ سائنسدانوں، انجینیئرز اور کمپیوٹر پروگرامرز جیسے خصوصی مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کو سپانسر کریں۔ اس ویزے کے تحت غیر ملکی کارکن ابتدائی طور پر تین سال کے لیے امریکہ میں کام کر سکتے ہیں، جسے چھ سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ امریکہ ہر سال 85 ہزار ایچ ون بی ویزے جاری کرتا ہے، جن میں تقریباً تین چوتھائی وصول کنندگان بھارت سے ہوتے ہیں۔ بڑی ٹیک کمپنیاں ان کارکنوں پر انحصار کرتی ہیں، جو امریکہ میں مستقل یا وقتی طور پر آتے جاتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے سابق اتحادی ایلون مسک سمیت دیگر ٹیک انٹرپرینیورز نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے مقامی ہنر کی کمی ہے اور ایچ ون بی ویزوں کی سختی اس شعبے پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

تاہم اوول آفس میں صدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی صنعت اس اقدام کی مخالفت نہیں کرے گی۔ وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے بھی کہا: "تمام بڑی کمپنیاں اس اقدام پر متفق ہیں۔” صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق، اتوار سے ملک میں داخل ہونے والے درخواست دہندگان کو ویزا فیس ادا کرنا لازمی ہوگا۔ گذشتہ برسوں میں ایچ ون بی ویزوں کی درخواستوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ سابق ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کے دور میں 2022 میں ریکارڈ منظوری دی گئی تھی، جبکہ 2018 میں صدر ٹرمپ کی  پہلی مدت میں ان ویزوں کو بڑی تعداد میں مسترد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ’گولڈ کارڈ‘ ویزا فروخت کیا جائے گا، جس کی جانچ پڑتال کے بعد 10 لاکھ ڈالر میں امریکی شہریت حاصل کی جا سکے گی، اور کمپنیوں کے لیے کسی ملازم کو سپانسر کرنے کی کل لاگت 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

Previous Post

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

Next Post

بھارت: قرض تنازع پر بینک خاتون نے بھارتی فوجی کو کھری کھری سنادی

Next Post
بھارت: قرض تنازع پر بینک خاتون نے بھارتی فوجی کو کھری کھری سنادی

بھارت: قرض تنازع پر بینک خاتون نے بھارتی فوجی کو کھری کھری سنادی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist