سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 31 واں اجلاس میں منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ادارے قائم کیے جائیں، نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن تیز کرے۔ معلوم ہوا ہے کہ حیدرآباد میں کریک ڈاؤن میں 3 منشیات فروش مقابلے میں مارے گئے۔ سندھ حکومت نے منشیات کے کاروبار سے متعلق 164 مقدمات درج کیے اور 166 گرفتاریاں ہوئی ہیں، کریک ڈاؤن میں 4.3 کلو ہیروئن، 419.472 کلو چرس اور 1200 کلو بھنگ برآمد کی ہیں۔
Discussion about this post