لاہور میں سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان ، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس، آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ صائم ایوب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس اسکواڈ میں سلمان علی آغا، شاداب خان ، شاہین شاہ اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔ اسامہ میر اور زمان خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو متوقع ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔
Discussion about this post