تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز جلد تقسیم ہوں گی

by ویب ڈیسک
اپریل 18, 2026
pink
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ حکومت نے کراچی اور سکھر کے بعد اب حیدرآباد کی خواتین کے لیے بھی پنک اسکوٹیز کی مفت تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سکھر میں اس منصوبے کا کامیاب آغاز ہو چکا ہے اور اب حیدرآباد کی بہنوں کو بھی یہ تحفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف اسکوٹی ہی نہیں بلکہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ اور معیاری تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ سڑکوں پر مکمل اعتماد کے ساتھ گھوم سکیں۔  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانا سندھ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت مختلف انقلابی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو براہ راست عورت، نوجوان اور محنت کش طبقے کی زندگی بدل رہے ہیں۔

pink scooty

انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر اور شکارپور کے بعد پیپلز بس سروس کا دائرہ کار مزید وسعت دیا جا رہا ہے۔ جلد ہی خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور روٹس پر بھی نئی بس سروس شروع ہو جائے گی۔ حیدرآباد میں کوہسار حیدر چوک اور حیدرآباد تا ٹنڈو الہیار روٹس پر بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔  یہ تمام اقدامات سندھ حکومت کے اس عزم کا عکاس ہیں کہ عوام کو سستی، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ خاص طور پر خواتین کو نقل و حرکت کی آزادی دے کر انہیں معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنایا جائے۔  سندھ حکومت کی یہ پیش قدمی نہ صرف خواتین کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے بلکہ صوبے میں خواتین کی بااختیاری کی ایک نئی مثال بھی قائم کر رہی ہے۔

Previous Post

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو اسلام آباد میں ہوگا

Next Post

مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت دیکھ کر دنگ رہ گیا

Next Post
capture

مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت دیکھ کر دنگ رہ گیا

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist