تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو اسلام آباد میں ہوگا

by ویب ڈیسک
اپریل 18, 2026
isb
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا اور ایران کے درمیان جاری حساس بات چیت کا نیا دور پیر کے روز اسلام آباد میں طے پایا ہے۔ ایرانی حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوسرے دور کی مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت میں ہوں گے۔ تاہم امریکی حکومت نے ابھی تک اس شیڈول کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بدھ تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی میں توسیع نہ کی جا سکے گی اور بدقسمتی سے دوبارہ بمباری شروع کرنا پڑ سکتی ہے۔  یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان پہلا دورِ مذاکرات بھی اسلام آباد میں ہی ہوا تھا۔ اس وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔  دوسری جانب، ایران نے پابندیاں ہٹانے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ اس وقت آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور کنٹینر جہازوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور بڑی بڑی کانوائیں گزر رہی ہیں۔ ایران نے اپنی فضائی حدود کا ایک اہم حصہ بھی کمرشل پروازوں کے لیے کھول دیا ہے۔ ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مشرقی ایران سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازیں اب بحال ہو گئی ہیں۔  یہ تمام پیش رفتیں خطے میں تناؤ کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کی طرف ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہیں، جبکہ دنیا کی نظریں اب اسلام آباد میں ہونے والے اگلے دورِ مذاکرات پر ٹکی ہوئی ہیں۔

Previous Post

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف طاقتور اسکواڈ

Next Post

حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز جلد تقسیم ہوں گی

Next Post
pink

حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز جلد تقسیم ہوں گی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist