تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جنوبی افریقی کرکٹ کوچ کے بیان پر بھارتیوں کا واویلا

by ویب ڈیسک
نومبر 27, 2025
sa 2
Share on FacebookShare on Twitter

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ شکری کونراڈ کے ایک بیان نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی۔ ہوا کچھ یوں کہ گوہاٹی میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر  پریس کانفرنس کے دوران کوچ نے کہا کہ وہ بھارت کو “گروول” (ذلت آمیز طریقے سے گھٹنے ٹیکنا) کرانا چاہتے تھے۔انہوں نے یہ بات پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں اس سوال کے جواب میں کہی کہ جنوبی افریقہ نے بڑی برتری ہونے کے باوجود تقریباً 80 اوورز تک بیٹنگ کیوں جاری رکھی۔ ہیڈ کوچ نے جواب دیا کہ  ہم چاہتے تھے کہ بھارت کے کھلاڑی میدان میں زیادہ سے زیادہ وقت اپنے پاؤں پر کھڑے رہیں۔ ہم انہیں واقعی گروول کرانا چاہتے تھے ۔ ہمارا ہدف تھا کہ انہیں مکمل طور پر میچ سے باہر کر دیں اور پھر آخری دن اور شام کے ایک گھنٹے میں ان سے کہیں کہ آؤ، ہم سے بچ کر دکھاؤ۔واضح رہے کہ ” گروول ” کا لفظ تاریخی طور پر انتہائی توہین آمیز کے زمرے میں آتا ہے جو غلامی کی یاد دلاتا ہے۔

sa

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران کوچ نے برملا یہ کہا کہ وہ یہ جملہ ” ادھار ” لے رہے ہیں۔ جو انہوں نے  1976 میں انگلینڈ کے آنجہانی  کپتان ٹونی گریگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے یہی لفظ استعمال کیا تھا۔ٹونی گریگ جو خود سفید فام جنوبی افریقی کھلاڑی تھے انہوں نے کہا تھا کہ وہ کلائیو لائیڈ کی ویسٹ انڈیز ٹیم کو “گروول” کرائیں گے۔ اس بیان پر اس وقت بھی شدید غم و غصہ پایا گیا تھا۔

بھارتیوں کا منافقت بھرا انداز

المیہ ہے کہ بھارتی سابق کرکٹر اور تجزیہ کار ، جنوبی افریقی کوچ کے اس بیان پر زہر اگل رہے ہیں اور اسے تذلیل اور نسلی تعصب قرار دے رہے ہیں لیکن یہ چند دن پہلے یہ تمام شخصیات اس وقت خاموش تھیں جب بھارتی بالر بمرا نے جنوبی افریقی کپتان کو ” بونا ” کہا جب کہ وکٹ کیپر وشپنت نے گالی بھی دی اور یہ تمام تر غیر اخلاقی گفتگو اسٹمپ مائیک سے دنیا نے سنی۔

india 3

اسی بنا پر ہر ایک کا یہی کہنا ہے کہ بھارتی تجزیہ کاروں نے اپنے کھلاڑیوں کے نسلی تعصب اور جسمانی ساخت کو لے کر ادا کیے جانے والے ان جملوں کی نہ مزمت کی اور ناہی ان کا تذکرہ کیا لیکن اب جنوبی افریقی ہیڈ کوچ کی سچائی پر مبنی بات کو دل پر لگا کر بیٹھ گئے اور یہ شور شرابا کررہے ہیں کہ مہمان ہیڈ کوچ نے ان کی تذلیل کی ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم نے بھارت کو 2 ٹیسٹ کی سیریز میں وائٹ واش کیا اور 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

Previous Post

نیشنل گارڈز پر حملہ، افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل

Next Post

نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اولین مقصد ہے

Next Post
دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پورے خطے کے لیے خطرہ

نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اولین مقصد ہے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist