تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اولین مقصد ہے

by ویب ڈیسک
نومبر 27, 2025
دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پورے خطے کے لیے خطرہ
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کہا کہ بحرین آ کر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں۔ انہوں نے بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت کو ناقابلِ فراموش قرار دیا اور پاک-بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو اب معاشی تعاون میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے بحرینی کاروباری برادری سے خطاب میں کہا کہ مذاکرات بہترین ماحول میں ہوئے، جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ پاکستان کی نوجوان ترین آبادی، جس میں 60 فیصد افراد 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں، حکومت کی ترجیح ہے، اور نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے بحرینی کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر نئی راہیں کھولنے پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ملک کا فخر ہیں، جنہوں نے 484 ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ کمیونٹی دونوں ممالک کی بہترین سفیر ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے وژن اور ترقیاتی ماڈل سے سیکھنے کا خواہاں ہے اور ملک کے پاس وسائل، افرادی قوت اور اسٹریٹجک محلِ وقوع کے باعث وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بحرینی سرمایہ کار پاکستان میں زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی اور سیاحت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اور مشترکہ منصوبوں میں حصہ لیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حتمی مراحل میں داخل ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

Previous Post

جنوبی افریقی کرکٹ کوچ کے بیان پر بھارتیوں کا واویلا

Next Post

امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئیں

Next Post
usa

امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئیں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist