تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شرپسندوں کی غلط تشہیر، مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے

by ویب ڈیسک
اپریل 3, 2026
shahid khan
Share on FacebookShare on Twitter

شاہد آفریدی نے ایک بار پھر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے شر پسند عناصر کو جواب دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پرانی ویڈیو کو شیئر کر کے لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے بہت پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی بچانے اور کم استعمال کی آگاہی کے بارے میں تھی، جو وزارت اطلاعات کی درخواست پر تیار کی گئی تھی۔ شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کی کمر توڑ دے گا۔ اس کا دفاع کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات…

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2026

انہوں نے مزید کہا کہ کم عقل اور کم علم لوگوں کے لیے وضاحت کرنا ضروری ہے کہ اس پیغام کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے توڑ مروڑ کر استعمال کرنا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش بالکل شرم ناک ہے۔ شاہد آفریدی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کی پرانی ویڈیو کو غلط تناظر میں پیش کر کے ان پر تنقید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ عوام کی مشکلات کو خوب سمجھتے ہیں اور قیمتوں میں اضافے کی کوئی بھی حمایت نہیں کرتے۔

Previous Post

کیس جیتنے کے بعد علی ظفر کا پہلا ردعمل

Next Post

سندھ : ہر موٹرسائیکل والے کو اپریل میں 2 ہزار دیے جائیں گے

Next Post
moto cycle

سندھ : ہر موٹرسائیکل والے کو اپریل میں 2 ہزار دیے جائیں گے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist