تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی

by ویب ڈیسک
اگست 11, 2022
ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی
Share on FacebookShare on Twitter

ڈالرز جو جولائی کے اینڈ تک 250 روپے تک کو چھو کر آیا تھا، اب رواں ماہ دھیرے دھیرے واپس اپنے ٹریک پر آرہا ہے۔ روپے کی قدر بڑھ رہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر کے ریٹ کو دھچکہ مل رہاہے۔ اب خوش خبری یہ ہے کہ  219 روپے میں ملنے والا ڈالر ستمبر تک اور نیچے آجائے گا کیونکہ معاشی میدان میں خوشخبریاں ہی خوش خبریاں ہیں۔

انٹر بینک میں آج 1 امریکی ڈالر 2 روپے 91 پیسےسستا ہو کر 219 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 1 روپے کم ہو گئی جس کے بعد 1 امریکی ڈالر 217 روپے کا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں صارف سے ڈالر کی خریداری کا بھاؤ 215 روپے ہے۔

واشنگٹن میں 24 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں خوشی کی خبر یہ ملے گی کہ پاکستان کو ون پوائنٹ ٹو سے 7۔1 ارب ڈالر کی قسط کی فراہمی کی منظوری ہوجائے گی۔ اسی اعلان کو دیکھتے ہوئے چین کی طرف سے 4ارب 30کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں گارنٹی کے طوررکھ دیے گئے۔

معاشی بحرانوں سے نکالانے میں سعودی عرب‘ یو اے ای‘ قطراور کویت کی طرف سے بھی پاکستان کو موخر ادائیگی کے ساتھ کئی ارب ڈالر کا تیل مہیا کرنے کی گارنٹی دی گئی ہے۔ اب اس ساری صورتحال کا فائدہ یہ ہوگا کہ پاکستانی روپے کی قدر بڑھے گی اور وہ مضبوط ہوگا، معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ 30 ستمبر تک ڈالر کم و بیش 200 روپے میں ملنا شروع ہوجائے گا، صرف ڈالر ہی نہیں دیگر غیر ملکی کرنسی کا ریٹ بھی نیچے پہنچ جائے گا۔

اب جو یہ سوچے بیٹھے ہیں کہ ڈالرز کے ریٹ پھر سے بڑھ جائیں اور وہ ڈالرز دبا کر بیٹھے ہیں ان کے لیے بری خبر یہ ہے کہ جب پاکستانی روپے ہوگا تگڑا تو ڈالر کے نخرے بھی کم ہوں گے تو ایسے میں ڈالرز کا خزانہ تجوریاں میں بھرنے والے بے چارے گھاٹے کا سودا کرے بیٹھے ہوں گے ۔

Tags: DollarPKR
Previous Post

ہائی کورٹ کا اے آر وائے نیوز چینل کو بحال کرنے کا حکم

Next Post

ستمبر تک ڈالر 200 روپے سے بھی نیچے آجائے گا

Next Post
ستمبر تک ڈالر 200 روپے سے بھی نیچے آجائے گا

ستمبر تک ڈالر 200 روپے سے بھی نیچے آجائے گا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist