سال 2025 کی مس یونیورس پاکستان روما ریاض اس سال دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے، 78ویں کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہنے والے اس عالمی فلم میلے میں روما مختلف نامور فیشن ڈیزائنرز کے شاندار ملبوسات میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ وہ ایکسپیڈیشن گالا کی میزبانی بھی کریں گی۔ روما ریاض نے جذباتی انداز میں کہا، ’’میں نے ہر روپ میں پاکستان کو ساتھ رکھا ہے۔‘‘ وہ پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک پنجابی خاندان کی بیٹی ہیں اور اس عظیم موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان کی مس یونیورس کانز کے عالمی اسٹیج پر چمک رہی ہوگی۔ اس سے قبل 2024 میں ایریکا رابن نے پاکستان کی طرف سے کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا تھا۔ روما ریاض کا یہ سفر نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی بلکہ پاکستانی خوبصورتی، فن اور ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک خوبصورت موقع بھی ہے۔ کانز 2025 میں پاکستان کی یہ چمکتی ہوئی ستارہ اب سب کی نظروں کا مرکز بننے والی ہے۔








Discussion about this post