تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کے 26 ارکان معطل

by ویب ڈیسک
جون 28, 2025
اسپیکر پنجاب کے اختیارات محدود
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی شدید نعرے بازی اور احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے 26 ارکان کو پندرہ اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا، ساتھ ہی ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔  یہ فیصلہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے غیر پارلیمانی رویے کے پیش نظر کیا گیا۔ معطل شدہ ارکان نے گزشتہ روز مریم نواز کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی تھی، جس پر حکومتی بینچوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔اسپیکر ملک احمد خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایوان کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ "ایوان کی حرمت کو ہر حال میں مقدم رکھنا میری آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ 2014 میں بھی ایک مخصوص جماعت نے دھرنوں کے ذریعے نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی، ہم اب ایسے عناصر کو دوبارہ ایسا موقع نہیں دیں گے۔”

اسپیکر نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ وہ پارلیمانی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ "جمہوری و پارلیمانی روایات کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے۔ ہم آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس کی پاسداری کرتے رہیں گے۔” ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں حکومتی جماعت کو اکثریت حاصل ہے اور ایوان کو قواعد و ضوابط کے تحت چلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ایوان کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔” یاد رہے کہ مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے، جو موجودہ سیاسی منظرنامے میں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: "غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن”

Next Post

یومِ آزادی کی مناسبت سے PAGH کا شاندار اسٹیج ڈرامہ "سوہنی دھرتی”

Next Post
یومِ آزادی کی مناسبت سے PAGH کا شاندار اسٹیج ڈرامہ "سوہنی دھرتی”

یومِ آزادی کی مناسبت سے PAGH کا شاندار اسٹیج ڈرامہ "سوہنی دھرتی"

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist