پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں سیزن ایک بار پھر جوش و خروش کی لہر لے کر آیا ہے، اور اس کی دھڑکن ابھی سے سنائی دینے لگی ہے۔ پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں عاطف اسلم نے اپنی جادوئی آواز سے قیادت کی ہے، جبکہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیہ کنول نے مل کر ایک طاقتور اور دلکش موسیقی کا جادو بکھیر دیا ہے۔ اس اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے، جو نہ صرف کرکٹ کے شوقینوں کے دلوں کو چھوئے گا بلکہ ہر بیٹ اور ہر چھکے کے ساتھ ایک نئی توانائی کا احساس دلائے گا۔ یہ ترانہ میدان میں اترنے والے کھلاڑیوں کی آگ اور تماشائیوں کے شور کو ایک خوبصورت آواز میں ڈھال کر پیش کرتا ہے، جو پورے پاکستان کو ایک ساتھ باندھنے والا ہے۔
پی ایس ایل الیون کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پہلا میچ کھیلا جائے گا۔اس سیزن میں لاہور اور کراچی دونوں شہر22, 22 میچوں کی میزبانی کریں گے، جو اس ٹورنامنٹ کو دو بڑے مراکز تک محدود کر کے بھی اس کی رونق میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔







Discussion about this post