پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ جس میں پاکستانی ٹیم 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ سیریز کا آغاز ٹی 20 سے ہوگا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 10 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائےگا۔ ٹوئنٹی میچز 10 سے 14 دسمبر تک ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل 17 سے 22 دسمبر تک پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں ہوں گے۔ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے بعد 26 دسمبر سے 7 جنوری تک 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔
8 اکتوبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا رخ کرنے سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کی2 ٹیسٹ اور انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس شیڈول کے تحت پاکستان اگست 2024 سے جنوری 2025 تک کم از کم 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
Discussion about this post