تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

by ویب ڈیسک
اپریل 21, 2026
ispr
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بحریہ کے تیار کردہ جدید اینٹی شپ ویپن سسٹم، تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو ملک کی دفاعی طاقت میں ایک نمایاں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کی غیر معمولی مہارت، درست نشانے کی صلاحیت اور مکمل آپریشنل تیاری کا بھرپور  عکاس ہے، جس نے پیشہ ورانہ برتری کا ایک اور ثبوت فراہم کیا۔ تجربے کے دوران میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ پاک بحریہ جدید  جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیابی نے مسلح افواج کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا ہے اور تینوں افواج کے درمیان مربوط اور کثیر جہتی آپریشنز کی قوت کو نئی توانائی بخشی ہے۔ پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور علاقائی پانیوں کی خودمختاری کو ہر قیمت پر یقینی  بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس اہم کامیابی پر صدر، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، جن کی انتھک محنت اور  پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ یہ کامیاب تجربہ نہ صرف دفاعی خود انحصاری کی روشن مثال ہے بلکہ پاکستان کے مضبوط اور محفوظ مستقبل کی جانب ایک پراعتماد قدم بھی ہے۔

Previous Post

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کا سنگین الزام

Next Post

انگلینڈ میں تعلیمی انقلاب، بچوں کو موبائل فون کے اثرات سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ

Next Post
cell phone

انگلینڈ میں تعلیمی انقلاب، بچوں کو موبائل فون کے اثرات سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist