وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں چلنے والے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعظم نے تاکید کی کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نووٹک) میں کی گئی حالیہ اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں تکنیکی تربیت کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نووٹک کے ذریعے شروع کیے گئے جامع تربیتی پروگرام کے مثبت نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر زیادہ مانگ والے ہنر کی تربیت اور نوجوانوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کو بیرون ملک اور ملکی سطح پر نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور وزارت خارجہ نے عالمی سطح پر متعدد ملازمت کے مواقع شناخت کر لیے ہیں اور مزید مواقع تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایم یوتھ ہب اب قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت کی معلومات کا مرکزی مرکز بن چکا ہے۔ بیرون ملک آئی ٹی، صحت، تعمیرات، سیاحت، لاجسٹکس اور دیگر اہم شعبوں میں نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع دستیاب ہیں۔
اسلام آباد: 1 اپریل 2026۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
وزیراعظم نے رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں پی ایم یوتھ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا.… pic.twitter.com/ciaexFV57O
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 1, 2026
ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی 282 جامعات سے فارغ التحصیل طلباء کی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے روزگار کی ٹریکنگ کی جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف فارغ التحصیلوں کو ملازمت ملنے کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے بلکہ مستقبل میں تعلیمی پالیسیاں بنانے میں بھی یہ ڈیٹا انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام 32 اداروں میں میٹرک ٹیک پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ جلد ہی انٹر ٹیک پروگرام بھی اسی طرز پر شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا تارڑ، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ایچ سی سی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔







Discussion about this post