تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کھیل کو جنگی پروپیگنڈے میں نہ گھسیٹیں، بھارتی اپوزیشن

by ویب ڈیسک
ستمبر 29, 2025
کرکٹ اور بھارتی میڈیا کے’ راون‘
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ 2025 کی فتح کو "آپریشن سندور” سے جوڑنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی ہی اپوزیشن جماعت کانگریس کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریس نے واضح کیا کہ کھیل کو جنگی بیانیے میں لپیٹنا ناقابلِ قبول ہے۔ پارٹی رہنما اتل پٹیل نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا:
"کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی ذرا بھی سمجھ ہے؟ اگر کرکٹ کھیلا ہے تو اسے کھیل ہی رہنے دیں، اسے جنگی پروپیگنڈے کا ہتھیار نہ بنائیں۔”

 مہاراشٹر میں کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے کہا کہ:
"مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر جگہ سیاست اور تقسیم گھسا دیتے ہیں۔ کھیلوں کو سیاسی نفرت کے ایجنڈے کا حصہ بنانا ملکی وقار کے خلاف ہے۔”

فائنل کا پس منظر

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کیا۔لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کا رویہ متنازع رہا۔ کھلاڑیوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ محسن نقوی کے ڈٹ جانے پر بھارتی ٹیم کو بالآخر ٹرافی کے بغیر ہی میدان سے باہر جانا پڑا۔

Previous Post

پاکستان ٹیم کا انڈین حملوں کے متاثرین کے لیے میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان

Next Post

اوورسیز پاکستانیوں کا سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین

Next Post
اوورسیز پاکستانیوں کا سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین

اوورسیز پاکستانیوں کا سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist