اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی پروموشن کے لیے ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، مگر میزبان کے ذاتی زندگی اور ماضی کی وائرل ویڈیوز پر مبنی نامناسب سوالات نے انٹرویو کو ایک تلخ موڑ دے دیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا نے متعدد بار میزبان سے درخواست کی کہ گفتگو صرف فلم تک محدود رکھی جائے، مگر ارشاد بھٹی بار بار ان کی نجی زندگی کی طرف رخ کرتے رہے۔ آخر کار اداکارہ مسکراتے ہوئے میزبان کا شکریہ ادا کرتی ہوئیں اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔ یہ منظر دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے وقار اور پیشہ ورانہ حدود کو خوبصورت انداز میں برقرار رکھا۔
سوشل میڈیا پر اس ٹریلر کے وائرل ہونے کے بعد ردعمل تیز ہو گیا ہے۔ لوگوں نے ارشاد بھٹی کے رویے کی بھرپور مذمت کی ہے:
مبشر زیدی نے کہا کہ جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے شرکاء کو ارشاد بھٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور چینل کی انتظامیہ کو بھی ایکشن لینا چاہیے۔
جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے شرکاء کو ارشاد بھٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہئے جیو کی انتظامیہ کو بھی ایکشن لینا چاہئے
— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) April 19, 2026
صحافی کرن ناز نے سخت لہجے میں لکھا: "بھانڈ صرف بھانڈ ہوتا ہے۔ مختلف پروگراموں میں خواتین کو اپنی فضول مسخری سے تنگ کرتا رہا، شکر ہے آج پکڑا گیا۔”
بھانڈ صرف بھانڈ ہوتا ہے۔ مختلف پروگرامز میں خواتین کو اپنی فضول مسخری اور ذاتی جملوں سے تنگ کرتا رہا، شکر ہے آج پکڑا گیا
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) April 20, 2026
شمع جونیجو نے اسے ہراسمنٹ قرار دیتے ہوئے لکھا: "یہ واقعی میرا کا ظرف ہے کہ بڑے اخلاق سے وہ صرف فلم ’سائیکو‘ کی بات کرتی رہیں اور شرافت سے انٹرویو چھوڑ کر چلی گئیں۔”
ارشاد بھٹی نے جو میرا کے ساتھ اس انٹرویو میں کیا ہے اُسے ہراسمنٹ کہتے ہیں۔ یہ واقعی میرا کا ظرف ہے کہ بڑے اخلاق سے وہ صرف اپنی فلم #Psycho ہی کا کہتی رہی اور شرافت سے انٹرویو چھوڑ کے چلی گئی۔
اُسے جواد احمد کی طرح اس کی چھترول کرنی چاہئیے تھی pic.twitter.com/V9ASj2mLd7— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) April 19, 2026
صبیح کاظمی کا کہنا ہے کہ ارشاد بھٹی صاحب اس پوڈکاسٹ کو ڈیلیٹ کر دیں۔
انتہائی شرمناک، یہ تو میرا کا ظرف تھا کہ صرف انٹرویو چھوڑ کر گئیں، میں سمجھا شاید ہاتھ اٹھائیں گی، بھٹی صاحب سے ایسی بیہودگی کی امید ہرگز نہیں تھی۔۔!! pic.twitter.com/NpLPKWgDtm
— Khurram Iqbal (@khurram143) April 19, 2026
یہ واقعہ نہ صرف میرا کے وقار اور پیشہ ورانہ عزت نفس کی مثال بن گیا ہے بلکہ انٹرویوز میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے رویے پر بھی ایک بڑا سوال اٹھا رہا ہے۔ میرا نے ثابت کر دیا کہ کامیاب اداکارائیں اپنی عزت کی حفاظت کرنے میں بھی اتنی ہی مضبوط ہوتی ہیں جتنی اسکرین پر۔







Discussion about this post