تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلامی دنیا کی گرجدار آواز، ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

by ویب ڈیسک
جون 17, 2025
اسلامی دنیا کی گرجدار آواز، ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
Share on FacebookShare on Twitter

اسلامی دنیا چپ نہ بیٹھی! پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے یک زبان ہو کر اسرائیل پر برس پڑے اور ایران پر حملے کو نا صرف اقوام متحدہ کے چارٹر بلکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ یہ مشترکہ اعلامیہ کسی عام بیان بازی کا نتیجہ نہیں، بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش ہے۔ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 13 جون سے ایران پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے، پورے مشرقِ وسطیٰ کے امن کو داؤ پر لگانے والی ایک نہایت خطرناک مہم جوئی ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے دنیا کو یاد دلایا کہ علاقائی خودمختاری، ریاستی سالمیت اور پرامن ہمسائیگی کوئی کھوکھلے نعرے نہیں، بلکہ بین الاقوامی امن کی بنیاد ہیں۔ ان اصولوں کی پامالی صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اعلامیے میں عالمی برادری سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں سلگتی آگ کو بجھانے کے لیے فوری جنگ بندی کرائی جائے اور سفارتی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ طاقت کے زور پر فیصلے کرنے کی روش ختم ہو اور دنیا امن، انصاف اور باہمی احترام کی طرف لوٹے۔ اسلامی دنیا کی یہ متفقہ آواز دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ "ظلم جہاں بھی ہو، اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔”

Previous Post

تہران میں لاکھوں افراد پر خطرہ، جنگ کے بادل مزید گہرے

Next Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

Next Post
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں سے  خطاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist