تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

by ویب ڈیسک
جون 17, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں سے  خطاب
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کے سرکاری دورے پر موجود چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے ایک پُراثر ملاقات کی، جس میں وطن سے دور بسنے والوں کی حب الوطنی، خدمات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اس ملاقات میں شرکت کی اور اپنے سپہ سالار کا والہانہ استقبال کیا۔ ہال تالیوں سے گونج اٹھا جب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انہیں ’پاکستان کے اصل سفیر‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر، سرمایہ کاری، اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے اوورسیز پاکستانی نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں بلکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو بھی روشن کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی نے حالیہ آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکۂ حق میں پاک فوج کی جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور فوجی قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔

سپہ سالار نے ان کی باتوں کو نہایت سنجیدگی سے سنا اور اُن کے خیالات کو اہم قرار دیا۔ فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے کہا کہ آج کے پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، لیکن اگر اندرون و بیرون ملک بسنے والے پاکستانی مل کر، ایک جذبے اور ویژن کے ساتھ آگے بڑھیں، تو کوئی رکاوٹ ہماری راہ نہیں روک سکتی۔ اس ملاقات کا اختتام ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ ہوا، جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اوورسیز پاکستانیوں نے ایک خوشحال، محفوظ اور مستحکم پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کا پختہ عہد کیا۔

Previous Post

اسلامی دنیا کی گرجدار آواز، ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Next Post

ٹرمپ موبائل: سنہرا فون، امریکی خواب، ایپل اور سام سنگ کو چیلنج

Next Post
ٹرمپ موبائل: سنہرا فون، امریکی خواب، ایپل اور سام سنگ کو چیلنج

ٹرمپ موبائل: سنہرا فون، امریکی خواب، ایپل اور سام سنگ کو چیلنج

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist