تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

by ویب ڈیسک
اگست 28, 2025
30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں معمولی 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزمان انجام کو پہنچ گئے۔ پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) کے مطابق زیرِ حراست دو ملزمان اویس اور شہزاد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رائے ونڈ میں چھاپہ مارنے گئی تو اسی دوران ان کے ساتھی توقیر نے دیگر ملزمان کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست اویس اور شہزاد مارے گئے جبکہ توقیر اور اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل صرف 30 روپے کے جھگڑے پر دو سگے بھائیوں کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کی لرزہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پھل فروش ملزمان ڈنڈوں کے وار سے بھائیوں واجد اور رشید کو خون میں لت پت کر رہے ہیں جبکہ اردگرد کھڑے لوگ بے حسی سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بھائی پھل خرید رہے تھے اور معمولی 30 روپے کے جھگڑے پر ملزمان نے پہلے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود ایک بھائی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا کومے میں جانے کے بعد اگلے روز زندگی کی بازی ہار گیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کے بعد بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او رائے ونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل استعمال کرتے ہوئے مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم اب دونوں گرفتار ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

Previous Post

معرکہ حق کی شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں کھلا بغاوتی اختلاف

Next Post

اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریلیف کا اعلان

Next Post
پنجاب میں 48 گھنٹوں میں قیامت، مزید خطرے کی گھنٹی بج اٹھی

اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریلیف کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist