تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی تاریخ، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,44,000 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر

by ویب ڈیسک
اگست 6, 2025
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کے ایس ای 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے اوپر پہنچا دیا۔ بدھ کے روز انڈیکس میں 1,145 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1,44,182 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔  حکومت کا مالی خسارہ گزشتہ 9 برس کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس کے اعدادوشمار کے مطابق صبح 10 بج کر 49 منٹ تک 444 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں 294 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 130 میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے شیئرز مستحکم رہے۔

ریکارڈ تیزی کی بڑی وجوہات

  • مالی سال 2025 میں حکومت کا بجٹ خسارہ صرف 5.38 فیصد، جو آئی ایم ایف کی پیش گوئی (5.6 فیصد) سے بھی کم۔

  • سالانہ آمدنی میں 36 فیصد اضافہ، اخراجات میں 18 فیصد اضافہ کے مقابلے میں زیادہ۔

  • مالی نظم و ضبط اور معاشی استحکام پر مارکیٹ کا اعتماد۔

  • مکمل فنڈڈ ریمیٹنس اسکیم کے لیے سبسڈی کی بحالی اور بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کے حل کی امید۔

اہم کمپنیوں کی کارکردگی

فوجی فرٹیلائزر، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، حب پاور اور اینگرو فرٹیلائزر نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 679 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دوسری جانب، پاکستان پیٹرولیم، بینک الحبیب اور حبیب بینک کے شیئرز میں کمی سے 142 پوائنٹس منفی اثر پڑا۔

Previous Post

امریکی ریپر شان کومبز عرف "ڈیڈی” کو 20 سال قید کا خدشہ

Next Post

آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ جاری

Next Post
آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ جاری

آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ جاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist