تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

by ویب ڈیسک
اگست 18, 2025
صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

سانگھڑ میں جاں بحق ہونے والے صحافی خاور حسین کے اہل خانہ پیر کی صبح امریکا سے کراچی پہنچ گئے۔ خاور حسین کے بھائی، والد اور والدہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد حیدرآباد کے راستے سانگھڑ روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خاور حسین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا نہایت دلیر اور نڈر انسان تھا، وہ کسی صورت خود اپنے آپ کو گولی نہیں مار سکتا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’یہ خودکشی نہیں، قتل ہے‘‘۔ خاور حسین کے والد نے مزید کہا کہ ان کا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا یا تنازعہ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ خاور حسین کی لاش سانگھڑ کے حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر ان کی اپنی گاڑی سے ملی تھی۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا۔ خاور حسین کراچی میں مقیم تھے اور مختلف نجی ٹی وی چینلز سے وابستہ رہ چکے تھے۔ ان کی اچانک موت نے صحافتی حلقوں اور سول سوسائٹی کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی قائم

دوسری جانب آئی جی سندھ نے خاور حسین کی ہلاکت کے حوالے سے شکوک و شبہات دور کرنے اور اصل حقائق سامنے لانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کریں گے، جب کہ ارکان میں ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ شامل ہیں۔ یہ کمیٹی خاور حسین کی موت کے پسِ پردہ وجوہات—خواہ وہ خودکشی ہو یا قتل کی جامع تحقیقات کرے گی۔

Previous Post

یوم آزادی پر بلوچستان میں خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، سرفراز بگٹی

Next Post

لانڈھی ٹرک/ڈمپر نذر آتش کیس: گواہوں کا آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار

Next Post
لانڈھی ٹرک/ڈمپر نذر آتش کیس:  گواہوں کا آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار

لانڈھی ٹرک/ڈمپر نذر آتش کیس: گواہوں کا آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist