تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لانڈھی ٹرک/ڈمپر نذر آتش کیس: گواہوں کا آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار

by ویب ڈیسک
اگست 18, 2025
لانڈھی ٹرک/ڈمپر نذر آتش کیس:  گواہوں کا آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار
Share on FacebookShare on Twitter

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں لانڈھی میں ٹرک/ڈمپر کو نذر آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی کارروائی کے دوران مدعی مقدمہ دانش سمیت تین گواہوں نے عدالت میں آفاق احمد کی شناخت سے انکار کر دیا۔ گواہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ تو آفاق احمد کے خلاف کوئی مقدمہ درج کرایا اور نہ ہی ان کے خلاف پولیس کو کوئی بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان سے سادہ کاغذ پر دستخط لیے تھے۔ گواہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں یہ بھی علم نہیں کہ آیا آفاق احمد کی ایما پر ٹرک یا ڈمپر کو آگ لگائی گئی تھی۔

عدالتی کارروائی

سماعت کے دوران مدعی مقدمہ دانش، دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ گواہوں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔

استغاثہ کا مؤقف

استغاثہ کے مطابق آفاق احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک آڈیو میسج کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کی تھی۔ ان کی ایما پر لانڈھی میں ایک کنٹینر کو بھی نذر آتش کیا گیا، جس سے چینی کی بوریاں چوری ہوئیں۔ ملزمان نے اپنے بیانات میں تسلیم کیا تھا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ آفاق احمد اور دیگر ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے اور عدالت میں کارروائی جاری ہے۔

Previous Post

صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

Next Post

ایشیا کپ ہاکی: پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شرکت کی دعوت

Next Post
ایشیا ہاکی کپ پر تنازع:  انڈیا کے دعوے کو پی ایچ ایف نے مسترد کر دیا

ایشیا کپ ہاکی: پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شرکت کی دعوت

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist