تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی : فری میڈیکل کیمپ، مستحق مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات کی فراہمی

by ویب ڈیسک
جولائی 30, 2025
کراچی : فری میڈیکل کیمپ، مستحق مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات کی فراہمی
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں واقع یونائیٹڈ ویلفیئر میڈیکل سینٹر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام لائف سول سوشل ویلفیئر میڈیکل سینٹر کی جانب سے کیا گیا۔ کیمپ میں کراچی کے معروف سرکاری و نجی اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔کیمپ میں لیاقت نیشنل اسپتال، جناح اسپتال، ایس آئی یو ٹی (SIUT)، این آئی سی ایچ (NICH) اور قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (NICVD) کے ماہر ڈاکٹرز نے مختلف شعبہ جات جیسے جنرل میڈیسن، بچوں کی صحت، امراضِ قلب، گائنی اور یورالوجی میں اپنی خدمات پیش کیں۔ کیمپ میں سینکڑوں مستحق مریضوں کو مفت طبی مشورے دیے گئے اور درجنوں مریضوں کو ابتدائی تشخیص کے بعد مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ویلفیئر ادارے کے صدر ڈاکٹر غلام رضا لاکھو، نائب صدر ڈاکٹر سمینہ سلیم اور دیگر سینئر ماہرین جیسے ڈاکٹر سونم، ڈاکٹر بتول، ڈاکٹر سہیل لاکھو اور ڈاکٹر جہانگیر موجود تھے۔ ان تمام نے کیمپ کی نگرانی کی اور مریضوں کے مسائل غور سے سنے۔ڈاکٹر غلام رضا لاکھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:

"ہمارا مقصد صرف علاج مہیا کرنا نہیں بلکہ صحت کی آگاہی کو بھی فروغ دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ غریب اور محروم طبقے کو بہتر علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر میسر ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں ایسے کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ مریضوں اور اہل علاقہ نے بھی اس فلاحی اقدام کو خوب سراہا۔ ایک مریض نے کہا:

"اتنے ماہر ڈاکٹر ایک جگہ جمع ہوں اور وہ بھی بغیر کسی فیس کے، یہ بہت بڑی سہولت ہے۔ ہمیں بہت فائدہ ہوا۔”

اس فری میڈیکل کیمپ کو نہ صرف طبی ماہرین نے سراہا بلکہ مقامی آبادی نے بھی بھرپور پذیرائی دی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلاحی کاموں کی معاشرے میں کتنی گنجائش اور ضرورت موجود ہے۔

Previous Post

ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان سے نہ کھیلا تو کیا ہوگا ؟

Next Post

پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، صدر ٹرمپ

Next Post
دنیا میں 5 جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کا بہترین امیدوار میں ہوں، ٹرمپ

پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، صدر ٹرمپ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist