تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان سے نہ کھیلا تو کیا ہوگا ؟

by ویب ڈیسک
جولائی 30, 2025
ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان سے  نہ کھیلا تو کیا ہوگا ؟
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے بھارت میں ایک بار پھر شور و غوغا، افواہوں اور سیاسی مداخلت کا بازار گرم ہے۔ تاہم **کرکٹ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو یہ فیصلہ براہ راست پاکستان کے حق میں جائے گا، اور پوائنٹس واک اوور کے تحت گرین شرٹس کو دے دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا باضابطہ شیڈول بھارتی حکومت کی اجازت کے بعد جاری کیا گیا، جس میں بھارت نے شرکت اور پاکستان کے خلاف کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ایونٹ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، اور پاکستان و بھارت کا کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین بار آمنا سامنا متوقع ہے۔ تاہم بھارت میں بعض حلقے اب بھی پاکستان کے خلاف میچ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کو کسی طرح منسوخ کرایا جائے  بالکل ویسے ہی جیسے حالیہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کا فائنل سبوتاژ کیا گیا۔

بی سی سی آئی حکومتی دائرہ اختیار سے باہر؟

بھارتی وزارتِ کھیل نے دباؤ کے جواب میں وضاحت دی ہے کہ چونکہ نیشنل اسپورٹس گورننس بل ابھی منظور نہیں ہوا، اس لیے بی سی سی آئی حکومت کے تابع ادارہ نہیں، اور وہ کسی قسم کی مداخلت نہیں کر سکتے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ وہ صرف انتظار کریں گے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ عوامی جذبات کو کیسے دیکھتا ہے۔

میچ کا بائیکاٹ = واک اوور

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اگر بی سی سی آئی پاکستان سے میچ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو یہ کوئی باہمی سیریز نہیں بلکہ ایک ملٹی نیشن ٹورنامنٹ ہے، جس کے ضوابط میں واضح ہے کہ میچ سے انکار کی صورت میں واحد حل واک اوور ہے، اور اس کا تمام فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ایشیائی کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت ایشیا کپ کا میزبان ملک نہیں اور نہ ہی ان کے پاس ایسا کوئی اختیار ہے کہ وہ منتخب میچز کا بائیکاٹ کریں۔ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق، کھیلنے سے انکار صرف خود نقصان کا سبب بنے گا۔

Previous Post

طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینا شادی کی حیثیت پر نہیں، قانونی حق پر مبنی ہے

Next Post

کراچی : فری میڈیکل کیمپ، مستحق مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات کی فراہمی

Next Post
کراچی : فری میڈیکل کیمپ، مستحق مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات کی فراہمی

کراچی : فری میڈیکل کیمپ، مستحق مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات کی فراہمی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist