تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’ہئیر لائن فریکچر‘ کے باجود اسحاق ڈار نے ملاقاتیں جاری رکھیں، بیٹا

by ویب ڈیسک
مارچ 30, 2026
پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں ایک دل دہلا دینے والا اور حیران کن واقعہ پیش آگیا۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار کے روز مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران اچانک پھسل کر گر گئے۔اس حوالے سے ان کے بیٹے علی ڈار نے رات گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کے کندھے میں ہیئر لائن فریکچر ہوا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کی میزبانی کے دوران مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی وزارت خارجہ پہنچے۔ استقبال کے موقع پر اسحاق ڈار کے پاؤں پھسل گئے اور وہ گر پڑے۔ تاہم انہوں نے فوراً خود کو سنبھالا، کھڑے ہوئے اور بالکل معمول کے مطابق مصری وزیر خارجہ کے ساتھ سٹیج پر تصاویر بنوائیں۔ علی ڈار نے لکھا کہ والد صاحب نے چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن پین کلرز لے کر انتہائی اہم میٹنگز  احسن طریقے سے مکمل کیں۔ رات تقریباً نو بجے سرکاری بیان کی ریکارڈنگ اور ایک بڑے دن کے کامیاب اختتام کے بعد فیملی کے اصرار پر انہوں نے طبی معائنہ کروایا۔ ایکس رے رپورٹس کے مطابق کندھے میں ہیئر لائن فریکچر ہے، جسے اگلے چند دن دوائیوں اور احتیاطی تدابیر سے مینیج کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار صاحب نے آج مصر کے وزیرِ خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن پین کلرز لے کر انتہائی اہمیت کی حامل تمام میٹنگز الحمدللہ احسن طریقے سے مکمل کیں۔ تقریباً 9 بجے آفیشل سٹیٹمنٹ کی ریکارڈنگ اور پاکستان کے لئے ایک بڑے دن کے بہترین اختتام کے بعد فیملی کے اصرار پر…

— Ali Dar (@alimdar82) March 29, 2026

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسحاق ڈار اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور انہی کوششوں کے تحت ترکی، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کو اسلام آباد میں بلایا گیا تھا۔اسحاق ڈار کی استقامت اور فرض شناسی کی ایک بار پھر مثال مل گئی ہے کہ چوٹ کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔

Previous Post

آسٹریلیا: پیٹرول سستا اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر مفت

Next Post

کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

Next Post
منکی پاکس کی وبا پر این سی اے او سی کا اہم اجلاس

کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist