تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسٹریلیا: پیٹرول سستا اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر مفت

by ویب ڈیسک
مارچ 30, 2026
austrlia roads bus
Share on FacebookShare on Twitter

آبنائے ہرمز کی آگ نے آسٹریلیا تک پہنچ کر عوام کی جیبوں پر شدید دباؤ ڈال دیا، مگر آسٹریلیائی حکومت نے عوام کو فوری اور بڑا ریلیف دینے کا غیر معمولی فیصلہ کر کے ایک بار پھر مثال قائم کر دی ہے۔عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آسٹریلیا کی حکومت نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم انتھونی البانیز کی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد فیول ٹیکس تین ماہ کے لیے نصف کر دیا ہے، جس سے فی لیٹر قیمت میں 26.3 سینٹ کی کمی متوقع ہے۔ اس اقدام سے گاڑی مالکان کو ہر ٹینک بھروانے پر تقریباً 10 سے 20 آسٹریلوی ڈالر کی بچت ہوگی، البتہ قومی خزانے پر 2.55 بلین آسٹریلوی ڈالر کا بوجھ پڑے گا۔ اس سے بھی زیادہ متاثر کن اقدام ریاست وکٹوریا نے اٹھایا ہے۔ میلبورن سمیت پوری ریاست میں اپریل کے پورے مہینے کے لیے ٹرین، ٹرام اور بس سروسز کو مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ جیسنٹا ایلن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لوگوں کو اپنی گاڑیاں گھر پر رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

austrlia roads bus 2

جزیرہ نما ریاست تسمانیہ نے اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ تک تمام کوچز، بسوں، فیری سروسز اور اسکول بسوں کا سفر شہریوں کے لیے بالکل مفت ہوگا۔ اس اقدام سے ایک عام خاندان کو ہفتہ وار تقریباً 20 آسٹریلوی ڈالر کی بچت متوقع ہے۔ تاہم نیو ساؤتھ ویلز سمیت دیگر ریاستوں نے ابھی مفت پبلک ٹرانسپورٹ جیسے بھاری اقدامات سے گریز کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت بڑھ کر 2.38 آسٹریلوی ڈالر فی لیٹر ہو چکی ہے، جو صرف ایک ماہ قبل 2.09 آسٹریلوی ڈالر تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ایندھن کی قیمتوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، میں بحری آمدورفت متاثر ہونے سے عالمی معیشت پر منفی اثرات کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ یہ اقدامات بتاتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی پانی کی گزرگاہ نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور آسٹریلیا نے اس بحران میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح پیغام دیا ہے۔

Previous Post

تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ

Next Post

’ہئیر لائن فریکچر‘ کے باجود اسحاق ڈار نے ملاقاتیں جاری رکھیں، بیٹا

Next Post
پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے

’ہئیر لائن فریکچر‘ کے باجود اسحاق ڈار نے ملاقاتیں جاری رکھیں، بیٹا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist