تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آئی پی ایل کی بحالی پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا انکار

by ویب ڈیسک
مئی 14, 2025
بھارت کو بڑا جھٹکا، آئی پی ایل  غیر معینہ مدت کیلئے معطل
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد جہاں سفارتی سطح پر تناؤ میں کمی آئی، وہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم، متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر واپسی سے گریز کا عندیہ دیا، جس پر بی سی سی آئی سخت دباؤ کا شکار ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حالیہ کشیدہ حالات اور اطلاعات کی کمی کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، جس پر بی سی سی آئی اور بھارتی میڈیا نے شدید ردِعمل دیا۔ بورڈ نے فوری طور پر آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت تمام کرکٹ بورڈز سے انفرادی رابطے شروع کر دیے تاکہ کھلاڑیوں کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ غیر ملکی بورڈز سے بات کرکے کھلاڑیوں کو مطمئن کیا جائے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فرنچائزز بھی اپنے کھلاڑیوں سے براہ راست رابطے میں ہیں تاکہ ایونٹ کی مکمل بحالی ممکن ہو سکے۔ ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کا احترام کرے گا اور کسی کو جبراً بھارت بھیجنے کا ارادہ نہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی، جبکہ بھارتی بورڈ کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ آئی پی ایل کا فائنل 3 جون کو متوقع ہے، جس کے فوری بعد 11 جون سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا، جس میں کئی آسٹریلوی کھلاڑی شامل ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ وہ آئی پی ایل  میں واپسی کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان اور اسٹارک کی اہلیہ، ایلیسا ہیلی نے دھرم شالہ میں اچانک میچ رکے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کی کمی کے باعث کھلاڑی خوف میں مبتلا ہو گئے تھے۔ انہوں نے تجویز دی کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اب بھارت میں کھیلنے سے قبل حکومت سے باضابطہ سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔

Previous Post

بھارتی سازشیں ناکام : پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

Next Post

مودی حکومت کا انتقامی کریک ڈاؤن، ترک و چینی میڈیا پر پابندی عائد

Next Post
مودی حکومت کا انتقامی کریک ڈاؤن، ترک و چینی میڈیا پر پابندی عائد

مودی حکومت کا انتقامی کریک ڈاؤن، ترک و چینی میڈیا پر پابندی عائد

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist