تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی سازشیں ناکام : پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

by ویب ڈیسک
مئی 14, 2025
امریکا کا قرضوں سے نمٹنے کی پاکستانی کوشش کی حمایت
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی تمام تر سفارتی کوششیں دم توڑ گئیں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان کو منتقل ہو چکی ہے، جو رواں ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کر لی جائے گی۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ بھارت نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف سفارتی محاذ کھولتے ہوئے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کو قرض کی قسط جاری نہ کی جائے۔ مگر عالمی برادری نے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے لیے امداد کی راہ ہموار رکھی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 9 مئی کو اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی، جس کے ساتھ ساتھ ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، جس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق، پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دی جا چکی ہے، جس میں سے اب تک 2.1 ارب ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر کی اضافی معاونت بھی دی جائے گی، تاہم اس کے لیے حکومت کو اصلاحاتی ایجنڈے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔ ادارے نے زور دیا کہ آئندہ مالی سال میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ، 30 جون 2025 تک بجٹ سرپلس 2.1 فیصد تک پہنچانا اور زرمبادلہ کے ذخائر کو 13.9 ارب ڈالر تک لانا حکومت کے اہداف میں شامل ہے۔ پاکستان کے لیے یہ قسط نہ صرف مالی استحکام کا باعث بنے گی، بلکہ بھارت کی جانب سے عالمی سطح پر پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد ظاہر کرتی ہے۔

Previous Post

واشنگٹن کی توجہ اب جنگ بندی کے تسلسل اور براہ راست مذاکرات پر مرکوز

Next Post

آئی پی ایل کی بحالی پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا انکار

Next Post
بھارت کو بڑا جھٹکا، آئی پی ایل  غیر معینہ مدت کیلئے معطل

آئی پی ایل کی بحالی پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا انکار

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist