تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مکمل سرچ آپریشن سے پہلے عمارت کو گرانے کا فیصلہ نہیں کیا، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

by ویب ڈیسک
جنوری 21, 2026
javed nabi khoso
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا میں پیش آنے والے المناک حادثے پر ریسکیو اور سرچ آپریشن پوری احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق کارروائی کو تکنیکی پہلوؤں اور انسانی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملبے سے نکالے گئے 17 افراد کی شناخت کا عمل ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لاشوں کی شناخت جلد از جلد ممکن بنائی جا سکے تاکہ لواحقین کو مزید اذیت سے بچایا جا سکے۔ جاوید نبی کھوسو نے واضح کیا کہ جب تک سرچ آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا اور ایک بھی لاپتہ شخص کی موجودگی کا خدشہ برقرار ہے، اس وقت تک پوری عمارت کو گرانے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق جیسے ہی آپریشن مکمل ہوگا، اس کے بعد عمارت کو مکمل طور پر منہدم کیا جائے گا۔ ڈی سی ساؤتھ کے مطابق اس وقت 85 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، جبکہ 39 لاپتہ افراد کی لوکیشن گل پلازا کی عمارت کے اندر سے موصول ہوئی ہے۔

gul plaza

انہوں نے بتایا کہ عمارت کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت گل پلازا کے ساتھ واقع ریمپا پلازا کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ریمپا پلازا کے نقشے اور دیگر ضروری تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ گل پلازا کے منہدم حصوں سے ملبہ ہٹانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں مشینری اور دستی دونوں طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم گرے ہوئے حصوں کو اٹھانے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ ان کے مطابق عمارت کے اندر اب بھی دھواں اور شدید گرمائش موجود ہے، جس کے باعث کولنگ کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔آخر میں ڈی سی ساؤتھ نے کہا کہ جہاں تک رسائی ممکن ہو چکی ہے وہاں مکمل سرچ کیا جا چکا ہے، اور کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی کیونکہ معاملہ قیمتی انسانی جانوں کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے پہلے دن ہی متاثرہ افراد اور لواحقین کی رہنمائی کے لیے انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا تھا۔

Previous Post

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا شہریوں کے لیے ایک نہایت اہم انتباہ

Next Post

پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز , ٹک ٹاک نے ڈیلیٹ کر دیں

Next Post
tik tok

پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز , ٹک ٹاک نے ڈیلیٹ کر دیں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist