تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی خوف ناک صورتحال ہوگی، اقوام متحدہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 4, 2022
سندھ میں سیلاب کی تباہی اور متاثرین کی آہ و بکا
Share on FacebookShare on Twitter

جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ آج ” فلڈ رسپانس پلان 2022″ کے پلیٹ فارم سے نظرثانی شدہ اپیل کریں گے۔ جس کے ذریعے پاکستان میں خوف ناک سیلابی پانی سے بیماریوں میں اضافے کا خدشہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان ان بیماریوں پر قابو پانے کے لیے اقوام متحدہ کے ذریعے 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل بھی کرے گا۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈی نیٹر جولین ہارنیس کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے نقصانات کے باعث اموات اور غذائی قلت کا بھی سامنا ہورہا ہے۔ اسی طرح ملیریا، ڈینگی، جلدی بیماریوں نے بھی متاثرین کو گھیر لیا ہے۔ ان بیماریوں کا شکار زیادہ تر بچے ہورہے ہیں۔ اگر مثاثرہ گاؤں دیہات  میں صحت، غذائیت، پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کے لیے اقوام عالم نے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو صورتحال سنگین بھی ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے متاثرین کو رفع حاجت میں مشکل آرہی ہے اور بیشتر اسی سیلابی پانی میں یہ ضروری کام کررہے ہیں اور اسی پانی کو پینے پر مجبور بھی ہیں۔ یہ تمام تر عمل بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔ خاص کر ایسی صورتحال میں جب 1700 کے قریب طبی مراکز اور اسپتال تباہ و برباد ہوچکے ہیں۔ کوآرڈی نیٹر جولین ہارنیس کہتے ہیں کہ غذائی تحفظ بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔مختلف اداروں کی رپورٹس خدشہ ظاہر کررہی ہیں کہ غذائی تحفظ سے متاثر  افراد کی تعداد 72 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ جنیوا میں ہونے والے ” فلڈ رسپانس پلان 2022″ میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن  شرکت کریں گی جبکہ  وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال،  وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اسلام آباد سے ورچول شرکت کریں گے۔

Tags: اقوام متحدہسیلاب
Previous Post

برسوں سے سوکھی ” ہنہ جھیل” اب جھل تھل کیسے؟

Next Post

تاحیات نااہلی کی شق 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

Next Post
تاحیات نااہلی کی شق  62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

تاحیات نااہلی کی شق 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist