تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فلائٹ آپریشنز کی عارضی معطلی

by ویب ڈیسک
مئی 8, 2025
حکومت نے کسٹم حکام کو مسافروں کی اشیا ضبط کرنے سے روک دیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے چار بڑے ایئرپورٹس، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مذکورہ ایئرپورٹس جمعرات کی شام  تک پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق فضائی آپریشن کی معطلی کا فیصلہ ملکی فضائی حدود کی عارضی بندش کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ پروازوں کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہ سکیں۔  پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث بعض فضائی راستوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کی کچھ پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں اور ایئرلائن کے اثاثوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ متاثرہ پروازوں کے مسافروں کو ان کے رجسٹرڈ فون نمبرز پر آگاہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں کے مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے قیام و طعام کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایک نوٹم کے ذریعے ملک بھر میں زیادہ تر فضائی راستوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا، تاہم بعض مخصوص روٹس کو مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

Previous Post

بھارت، اترا کھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

Next Post

ملالہ یوسف زئی کی پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی اپیل

Next Post
فلسطین تنازعہ، ملالہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

ملالہ یوسف زئی کی پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی اپیل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist