تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اے ڈی بی کی پاکستان کی رواں سال شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی

by ویب ڈیسک
اپریل 9, 2025
اے ڈی بی کی پاکستان کی رواں سال شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی
Share on FacebookShare on Twitter

منیلا میں قائم قرض دینے والے ادارے کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ ’ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک‘ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے عبوری سہ ماہی نمو کے پاکستانی اعداد و شمار میں پائیدار لیکن سست بحالی کی نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ زراعت، صنعت اور خدمات میں کارکردگی سست رہی ہے۔  ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان اب بھی کافی کمزوریوں اور ساختی تبدیلیوں سے دوچار ہے اور رواں مالی سال اس کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اگرچہ جاری مالی استحکام اور اہم فصلوں کی پیداوار میں متوقع کمی کی وجہ سے زرعی آمدنی میں کمی مالی سال 2025 میں سرگرمیوں کو متاثر کرے گی، لیکن اصلاحاتی پروگرام کے مؤثر نفاذ سے زیادہ مستحکم میکرو اکنامک ماحول کو فروغ ملے گا اور آہستہ آہستہ ترقی کی راہ میں ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اور اصلاحاتی اقدامات سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی، ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات نے معیشت کو سہارا دیا۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی میں نرمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت میں کمی ترقی میں رکاوٹ ہے، خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع دے کر معیشت کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔

Previous Post

امریکی کمپنیاں پاکستانی معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں، وزیراعظم

Next Post

امریکی عدالت نے وائٹ ہاؤس کو خبر ایجنسی سے پابندی ہٹانے کا حکم دے دیا

Next Post
2 اعلیٰ سطح امریکی وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی عدالت نے وائٹ ہاؤس کو خبر ایجنسی سے پابندی ہٹانے کا حکم دے دیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist